221

لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یا پریشانی کی صورت میں مدد کے لئے پولیس ہیلپ لائن پر کال کریں/ڈی پی اولوئرچترال ناصرمحمود

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈی پی او لوئرچترال ناصرمحمود اپنے دفترسے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یا پریشانی کی صورت میں مدد کے لئے پولیس ہیلپ لائن پر کال کریں ۔لوئر چترال پولیس کے جوانوں کو لواری ٹنل میں عوام کی مدد کے لئے ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ موجودہ روڈ اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہنے کیلئے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 یا پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 پر کال کرکے معلومات حاصل کریں ۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل اور گردونواح میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے اور موسم کافی خراب ہونے کی پیشنگوئی ہے، تا حال ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات کی جاتی ہے کہ غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں۔ ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں۔برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس روشن رکھ کر اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں۔گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں