304

سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ پاکستان پیپلزپارٹی اپراورلوئرچترال کامرکزی کنونیر نامزد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے اپرچترال سیدسردارحسین شاہ پاکستان پیپلزپارٹی اپراورلوئرچترال کامرکزی کنونیر نامزد کر دیا تاکہ وہ آنے والے عام انتخابات میں کے اُمیدواروں کے فیصلے ورکروں سے مشاورات کرکے کریگا۔اورپارٹی کوفعال بنانے میں اپناکرداراداکریگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی دفترسے جاری کردہ ایک نوٹفیکشن کے مطابق سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ کوکنونیر،ضلعی صدراپرچترال امیراللہ ،جنرل سیکرٹری اپرچترال حمیدجلال ،سابق ا یم پی اے حاجی غلام محمد،ضلعی صدرلوئرچترال انجینئرفضل ربی جان ،جنرل سیکرٹری قاضی فیصل سعید،تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالدپرویزاورخواتین ونگ لوئرچترال کے صدرشبنم ناصرکوممبرمقررکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت کونیر پارٹی کوفعال کرنے کے لئے دن رات محنت کریں گے اور آنے والے عام نتخابات میں اپراورلوئرچترال سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے ورکروں سے مشاورات کے بعداُمیدوارکاانتخاب کریں گے ۔تاکہ چترال کے تینوں نشستوں سے پی پی پی کے امیدوارکوکامیاب کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں