61

جامعہ چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

۔
چترال (پ-ر) جمعہ 20 جنوری 2023 کو کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جامعہ نے مختلف مضامین میں ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ مضامین (اسلامیات، انگریزی، اردو، انٹرنیشنل ریلیشنز، پولیٹیکل سائنس، عربی، معاشیات اور ہسٹری) میں مجموعی طور پر 867 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 728 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 83.97 فیصد رہا۔امیدواران اپنے نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔جبکہ ڈی ایم سی ہر امیدوار کے مستقل پتے پر ارسال کئے جارہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحانات کے دوران بنائے گئے یو۔ایف۔ایم کیسوں کی سماعت مورخہ یکم فروری 2023 کو جامعہ چترال میں ہوگی جس میں امیدوار کا بذات خود حاضر ہوکرکمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا لازمی ہے۔بصورت دیگر یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں