190

ایف پی سی سی آئی میں شہدا اور زخمیوں کے لیے دعائیہ تقریب ،پولیس لائنز مسجد دھماکہ اے پی ایس جیسا سانحہ ہے ، سرتاج احمد خان

پشاور ( نامہ نگار)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملہ کسی طور بھی سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں ، شہدا ہمارہ فخر ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز دعائیہ تقریب ایف پی سی سی آئی کے ریجنل دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعیب خان ، ضم قبائلی اضلاع کے چیمبرز کے عہدیداروں اور صوبے کی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ رہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ شرکاءنے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔ تقریب سے خطاب میں سرتاج احمدخان اور شعیب خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے جان و مال کی جو قربانیاں دیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی بزنس کمیونٹی پولیس کے ساتھ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں