205

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ناصر محمود کی زیر قیادت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ناصر محمود کی زیر قیادت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کے آغاز میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے شہداء کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور مظلوم کی دادراسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ڈی۔پی۔او لوئر چترالکرائم میٹنگ میں ایس۔ایس۔پی انوسٹگیشین لوئر چترال محمد خالد خان, ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈکوارٹر لائن احمد عیسی, سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز سمیت ایس ایچ اوز ,تفتیشی افسران اور PASIs نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ جرائم کی شرح بابت کیس ٹو کیس تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی۔پی۔او ناصر محمود نے ایس۔ایچ۔اوز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے منشیات فروشوں ,چوری, و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد قابو میں کرکے قانون کے کٹھرے میں لا کھڑا کریں ۔موجودہ ملکی سیکورٹی حالات کے پیش نظر تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو فل پروف بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔اس کے علاوہ ڈی۔پی۔او صاحب نے اچھے کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران کو انعامات سے نوازنے, حوصلہ افزائی کرنے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں