تازہ ترین
یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

چترال (نامہ گار)یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں سٹاف اور عام لوگوں نے شرکت کی، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مصطفی کمال نے کی۔



