213

چترالی قوم اپنے ایک محسن سے محروم ہوگئی سابق صدر جنرل پرویز مشرف محسن چترال تھے۔سابق خاتون کونسلرحصول بیگم

اپر چترال (جمشیداحمد) اپر چترال بونی سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون کونسلر حصول بیگم نے اپنے ایک اخباری بیاں میں انتہاٸی افسوس اور افسرد گی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی انتقال سے دل افسردہ اور رنجیدہ ہے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف محسن چترال تھے چترال ہر سال سردیوں کے موسم میں چھ ماہ تک ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوتاتھا اور لوگ محصور ھو کر رہتے تھے سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے چترالی عوام کی مجبوری کا احساس کرتے ہوۓ ان سے دلی ہمدردٕی کے طور پر سال ٢٠٠٥ میں لواری ٹنل کے کام کا افتتاح کیا اور ان کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی جس کی بدولت اج چترالی عوام تازہ سبزی اور تازہ پھل جنوری کے مہینے میں بھی چترال میں استعمال کرتے ہیں اور امدورفت کا سلسلہ بھی ہر موسم میں ہمیشہ جاری رہتا ہے جوکہ چترالی عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں چترالی قوم ان کی گران قدر خدمات کبھی فراموش نہیں کرینگے ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی اللہ رب العزت ان کی روخ کو داٸمی سکون بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرماٸیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں