251

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی و پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے قائم مقام صدر و وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا سے سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سلیم خان کی قیادت میں چترال کے وفد کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی و پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے قائم مقام صدر و وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا سے سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی سلیم خان کی قیادت میں چترال کے وفد کی ملاقات۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار حسین، ڈسٹرکٹ اپر چترال کے صدر امیر اللہ ، لوئر چترال کے صدر انجنئیر فضل رابی جان، ممبر صوبائی کونسل سرفراز شاہ، قاضی علی مراد اور محمد علی بھی موجود تھے۔

چترال کے وفد نے فیصل کریم کنڈی اور محمد علی شاہ باچا سے ڈسٹرکٹ اپر اور لوئر چترال کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں چترال کے غریب خاندانوں کو شامل کرنے، اپر چترال کو پیسکو کی طرف سے بجلی کی فوری فراہمی، چترال کے تین بڑے روڈز پر کام شروع کروانے اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت ہوئی

محمد علی شاہ باچا اور فیصل کریم کنڈی نے ڈسٹرکٹ اپر چترال میں بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے بارے میں پیسکو حکام سے بات کیا۔ اسی طرح چترال بونی شندور روڈ، چترال تا گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ اور چترال تا کیلاش ویلی روڈز پر فوری طور پر کام کروانے سے متعلق این ایچ اے کے حکام سے بات چیت کیا، تو NHA کے حکام نے یہ یقین دہانی کی۔ کہ چترال میں سردیاں ختم ہوتے ہی دونوں روڈز پر کام شروع کردیا جائیگا جبکہ گرم چشمہ روڈ کے Revised PC 1 کی ایکنیک سے منظوری کے بعد اسی سال کام کا آغاز کردیا جائیگا

فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ چترال کے تمام تحصیلوں میں BISP کا سب آفس کھول کر مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
محمد علی شاہ باچا سے وفد نے تنظیمی امور اور آنے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

آخر میں محمد علی شاہ باچا اور فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی چترالی عوام کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، سابقہ ادوار میں بھی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چترال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ اور اب بھی چترال کے عوام کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں