تازہ ترین

تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم کی قیادت میں اپرچترال کی تین رکنی وفد پیڈو کے سی ای او چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات

پشاور(نامہ نگار)تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم کی قیادت میں اپرچترال کی ایک وفد پیڈو کے سی ای او چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے ملاقات کی وفد میں سردار حکیم کے علاوہ خیر محمد سہیل اور شہزاد احمد شہزاد بھی شریک تھے ۔اورپیڈوکے ڈائریکٹراورچیف انجینئربھی موجودتھے۔تین رکنی وفدنے ملاقات میں حالیہ معاہدے کی رو سے اپر چترال کو یکم فروری سے بجلی دینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اورمعاہدے کے بعد بھی اپر چترال کے زیادہ تر علاقوں میں ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کچھ فرق نہیں پڑا اور لوڈ شیڈنگ ابھی بھی برقرار ہے خاص اپر چترال کے اکثر علاقوں میں دن میں صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے اور بعض علاقوں میں بالکل آتی ہے نہیں اسکے علاوہ بعض علاقوں میں ٹرانسفرمر کا معاملہ بھی ابھی تک حل طلب ہے جس کے جواب میں سی ای او نے وضاحت دی کہ کچھہ دنوں بعد اپر چترال کو ملک کے دوسرے شہروں کی طرح واپڈا کی مقرر کردہ قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی اور تمام ٹرانسفروں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا ریشن بجلی گھر کے صارفین بھی واپڈا کی مقرر کردہ قیمت پر بجلی کا بل ادا کرینگے جس پر وفد نے تحصیل مستوج کے مسائل اور اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے مطالبات بھی قرارداد کی صورت میں پیش کیا اسکے علاوہ ورک چارج ملازمین کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور انکا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا جس پر سی ای او نے فوری طور پر ورک چارج ملازمین کی تنخواہ بڑھانے اور انکا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کا عندیہ دیا ۔جس پرتحصیل چیئرمین تحصیل مستوج نے ان کاشکریہ اداکیا۔

Related Articles

Back to top button