267

عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود بریفکیس سے 6295 گرام چرس برامد

چترال(نامہ نگار )عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی از قسم فلائنگ کوچ نمبری 8404 پشاور سے چترال آتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی میں موجود بریفکیس سے 6295 گرام چرس برامد۔ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوئے تھے جن میں سے ایک ملزم زاہد احمد ولد کبیر خان سکنہ بیرگہ شیشی کوہ دروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم محمد زبیر ولد زمبول حسین خان سکنہ شیشی کوہ کی تلاش جاری ہے۔
منشیات فروشوں کے لیے ضلع ہذا میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ملوث افراد یا تو اس مکروہ دھندے سے باز اجائیں یا ضلع ہذا چھوڑ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں