255

سلیم خان پی پی پی کے وژن کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریگاجوپارٹی کے لیے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہیں/سابق یوسی ناظم سبحان الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق یوسی ناظم ونائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال سبحان الدین نے سابق صوبائی وزیرسلیم خان کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو نچلی سطح پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔سلیم خان پی پی پی کے وژن کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریگاجوپارٹی کے لیے ہمہ تن جدوجہد میں مصروف ہیں اور اپنے لیڈر کی کامیابی کے لیے متحرک رہتے ہوئےپارٹی ورکروں کی خواہشات اورامنگوں پرپورااترے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں