184

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے پستول اورچرس برآمد

چترال(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے وژن منشیات سے پاک خیبر پختونخواہ کی تکمیل میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔انچارچ نیٹ ٹیم SI بلبل حسن کی سربراہی میں نیٹ ٹیم نے خانہ تلاشی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمن عرف منتری ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ کے قبضے سے ایک عدد ضرب پستول 30 بور بمعہ17 عدد کارتوس ,ایک عدد نیرنگ اور 2 کلو 53 گرام چرس برامد کئیں۔ملزم گرفتار ۔مذید تفتیش جاری ۔ملزماں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنے پولیس کا ساتھ دیں۔لوئر چترال سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں پولیس فورس کے شانہ بشانہ کام کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں