تازہ ترین

چترال میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں ٹورازم پولیس فرنٹ لائن میں خدمات انجام دے رہےہیں ڈی پی او لویرچترال

چترال(ڈیلی چترا ل نیوز)وادی چترال اپنی خوبصورتی اور منفرد ثقافت کی وجہ سے مشہور ہے۔ سالانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کے خوبصورتی کو دیکھنے آتے ہیں۔ لوئر چترال پولیس چترال میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے. ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے اپنے آفس میں ٹورازم پولیس اہلکاروں سے تعرفی میٹنگ کی۔
اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور انچارچ ٹوارزم پولیس لوئر چترال انسپکٹر شیر راجہ خان بھی موجود تھے۔ڈی۔پی۔او نے کہا کہ چترال ایک سیاحتی علاقہ ہے۔ قدرتی خوبصورت مناظر , قدیم ثقافتی روایات اور مہمان نواز لوگوں کی وجہ سے سیاحوں کے لئے ایک بہترین جگہ ہے ۔چترال میں سیاحت کی فروغ اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ٹوارزم پولیس کے اہلکاروں کو مختلف جگہوں میں تعینات کیا جائے گا۔
تمام جوان سیاحوں کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کریں۔ مہمان سیاحوں کو چترال کے سیاحتی مقامات کی معلومات کے ساتھ ساتھ ان سے بھر پور تعاون کریں۔
چترال میں سیاحت کو فروغ دینے سے علاقے کے لوگوں کے آمدان میں بھی اضافہ ہوگا۔سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں لوئر چترال ٹوارزم پولیس تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

Related Articles

Back to top button