273

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران سٹی چترال پولیس کی اہم کامیابی

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی براہ راست نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال جمال شاہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی SI منیرالملک نے پولیس پارٹی IHC ضیاءاللہ, صادر محمد اور عبادالرحمن کے ہمراہ دوران گشت ملزم نور محمد ولد محمد ولی سکنہ چمرکھن کو مشکوک حالت میں پاکر جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 2080 گرام چرس برامد۔

اس کے علاوہ منشیات کے دھندے سے حاصل کردہ 38,000 روپے بھی برامدملزم گرفتار ۔مزید تفتیش جاری۔لوئرچترال پولیس کا عزم منشیات سے پاک لوئر چترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں