243

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال طارق سہیل (PSP) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اپر چترال (جمشیداحمد) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال طارق سہیل (PSP) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ہیڈکواٹر اپر چترال پولیس لاٸین میں ڈی پی او اپر چترال طارق سہیل (PSP) کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپر چترال پولیس کے چاق و چوبندجوانوں نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او اپر چترال طارق سہیل نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی۔پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دفترات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر چترال محمد شفیع شفاء، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی امیر شاہ، اور ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں