208

ایس ڈی ایف اویوسف فرہاد نے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال کا چارج سنبھال لیا

چترال (نامہ نگار)یوسف فرہاد نے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال کا چارج سنبھال لیا۔یوسف فریاد اس سے پہلے پانچ سال سے زیادہ عرصہ دروش ساوتھ سب ڈویژن میں خوب نیک نامی کا عرصہ گزار چکے ہیں اور پاک افغان بارڈر کے ساتھ متصل انتہائی قبائلی علاقے ارندو اور ارسون جیسے خطرات سے پر جنگلات میں جنگلات کی حفاظت کے لیے اپنی تمام مہارت اور مخلصانہ کوششیں بروئے کار لاکر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں جس کا اظہار اس علاقے کے عوام کا ایس ڈی ایف او یوسف فرہاد کے ساتھ والہانہ محبت اور احترام سے ہو جاتا ہے
چترال فارسٹ سب ڈویژن کا چارچ سنبھالنے پر ہم یوسف فرہاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں