۔یہ ریڈیو پاکستان ہے۔۔۔قوم کو ازادی مبارک ہو ………… تحریر۔جمشیداحمد

چونکہ اس وقت پاکستان ازاد ہوچکا تھا جب 14اگست کی شب یہ خبر ریڈیو میں نشر ہوٸی تو مسلمان جہاں کہیں بھی تھے وہاں سجدہ ریز ہوۓ پاکستان کی ازادی کی خبر اس وقت ریڈیو پاکستان پہلی دفعہ نشر کی تھی ازادی کے وقت پاکستان کے حصے میں تین ریڈیو اسٹیشن اۓ تھے جن میں ریڈیو پاکستان پشاور بھی شامل تھا۔ریڈیو پاکستان عوام کو خبریں اور تفریح پہنچانے کا موثر زریعہ تھا۔ریڈیو پاکستان شہری اور دہاتی علاقوں کے باسیوں کے دلوں میں راج تھا۔لوگ ریڈیو سے بہت محبت کرتے تھے اس وقت ریڈیو زرائع ابلاع کا واحد زریعہ تھا دوسرے میڈیا کی نام نشان نہیں تھے۔عوام کی اکثریت ریڈیو سنتے تھے ریڈیو پاکستان سے ثقافتی پروگرامات اور ملکی حالات سے اگاہ ہوتے تھے۔ ملکی سالمیت جنگ بلخصوص 1965 اور 1971پاک بھارت جنگ میں ریڈیو پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان پر نشر ہونے والے ملی نعمے ترانے عوام کے جزبے حب الوطنی کو اجاگر کرتے تھے۔یہاں تک کے جنگی محاذوں تک پاک فوج کے بہادری جزبے اور ولولوں کو گرماکر اور بھی جرات دیتے تھے اور عوام کو افواج پاکستان کی بہادری کے خبر وقتا فوقتا عوام تک پہنچاتے تھے جس سے عوام میں خب الوطنی مزید بڑھ جاتی تھی ہر کسی کو ریڈیو سے محبت تھی اور اب بھی۔ریڈیو پاکستان ایک قومی ادارہ ہے اور ہر وقت ملک کی ضرورت ہے ۔لیکن افسوس صد افسوس گزشتہ دن کے پر تشدد احتجاج مظاہروں کی وجہ سے شر پسند عناصر ریڈیو پاکستان جیسےقومی ادارہ ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخی عمارت کو اگ لگا کر تباہ کردیا جس کی وجہ سےان کی نشریات کٸی دنوں تک معطل رہے۔میں ذاتی طور پر کور کمانڈر پشاور کو خراج تحسین پیش کرتا ہو کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کو بحال کر نے میں اھم کردار ادا کیا۔اور حکومت وقت سے اپیل ہے کہ جن شرپسندوں نے اس قومی ادارے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جاۓ ۔اور میری دعا ہے اللہ رب العزت ہمارے ملک پاکستان کو بیرونی اور اندرونی سازشوں اور پریشانیوں سے دور رکھیں اوراپنے فضل وکرم سے پاکستان کی حفاظت فرمائیں امین ۔



