تازہ ترین

چترال ، علماء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی

چترال(نمائندہ ) لوئر چترال میں تجار یونین چترال, ٹرانسپورٹ یونین چترال ، علماء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ،پاک آرمی کے بارے میں جاری منفی پروپیگنڈا کے خلاف، اور لوگوں اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات میں جس طرح شر پسندوں نے ملک اور خاص طور پر پاکستان آرمی کو نقصان پہنچایا ہے اس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔اور جس طرح آرمی کے افسران اور جوانوں نے اس سارے واقعے کو برداشت کیا اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اس پر پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
حاظرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button