تازہ ترین

گندم کی حالیہ مہنگائی اورفلور ملز مافیا کے خلاف19 مئی بروزجمعہ بعدازنماز جمعہ اتالیق پل میں ایک احتجاجی جلسے کااعلان

چترال (نامہ نگار)آئمہ مساجد ، تجار یونین ،سول سوسائٹی و آل پارٹی کاہنگامی اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد دفتر جماعت اسلامی چترال میں منعقد ہوا جس میں گندم کی حالیہ مہنگائی اورفلور ملز مافیا کے خلاف19 مئی بروزجمعہ بعدازنماز جمعہ اتالیق پل میں ایک احتجاجی جلسے کااعلان کردیاہے۔ضلع لوئرچترال کےتجاریونین،ڈرائیوریونین ،وکلاء برادری،سول سوسائٹی ،آل گورنمنٹ امپلائیزایسوسی ایشن دیگرتنظیموں کو19مئی کوگندم کی قیمتوں میں سوفی صداضافے کے خلاف احتجاجی جلسے میں بھرپورحصہ لینے کی اطلاع نامہ جاری کردی۔اس ہنگامی اجلاس سے سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدرساجداللہ ایڈوکیٹ،مولاناغرت اللہ،مولاناحسین احمد،قاری سلامت اللہ،جماعت اسلامی کے فضل ربی ،وجہہ الدین ،وی سی چیئرمین غفارلال،مفتی ضمیر،مولانافضل الرحمان کوہ،صفدرولی کاش،ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ اوردوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گندم کی قیمت میں ہونے والا ہوشربا اضافہ اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال شدت اختیار کرسکتی ہے، جسے کنٹرول کرنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ غربت کے ہاتھوں مجبور عوام اور روزمرہ کی ضرورتیں روزانہ ہی کی بنیاد پر کمانے والا طبقہ مہنگائی کی اس چکی میں سب سے زیادہ پسا ہےگندم کی قیمت میں سوفی صد اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ چترال جسے پسمادہ علاقوں میں غربت و افلاس کے مارے عوام کئی برسوں سے متواتر مہنگائی کا ایٹم بم برداشت کرتے آ رہے ہیں مزیدبرداشت کی گنجائش ختم ہوگئی ہیں عوام کواورآزمائش میں نہ ڈالاجائے۔چترال کے آل پارٹیز،سول سوسائٹی ،علماء کرام اوردوسروں نے عہدکیاہے ۱۹ مئی کوہونے والے احتجاجی جلسے میں لائحہ عمل طے کرکےحکومت گندم کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ واپس لینے تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے عوام سے گذارش ہے اس تحریک کوکامیاب بنانے میں متحد ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button