650

اپرچترال کے انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ دیوسیریارخون سے تعلق رکھنے والا چترال کےقابل فخرفرزندنوجوان صحافی امجدعلی خان کوگریڈسولہ میں ترقی دی گئی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال کے انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ د یوسیریارخون سے تعلق رکھنے والاچترال کے قابل فخرفرزندنوجوان صحافی امجدعلی خان کوگریڈسولہ میں ترقی دی گئی۔ امجد علی خان گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان ٹیلی وژن نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کررہے تھے ہیں۔ آپ کے رپورٹ کو بین الاقوامی شہرت ملی ہے انہیں گزشتہ روز وزارت اطلاعات و نشریات نے نیوز ایڈیٹر کے عہدے پر ترقی دے دی۔ امجد علی خان نے 2016 میں پشاور یونیورسٹی سے صحافت اور ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور اسی سال پی ٹی وی نیوز میں بطور رپورٹر منسلک ہوئے۔ امجدعلی خان پی ٹی وی نیوز پشاور میں بطور رپورٹر کام کر رہے ہیں۔ اب وہ پی ٹی وی پشاور ہی میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کریں گے۔امجدعلی خان ایک نڈر اور بےباک نوجوان صحافی ہے رپورٹنگ کے شعبے میں آئے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔اُن کی محنت اور صلاحیت تیزی کے ساتھ انھیں آگے کی طرف لے کر جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں