تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے تریچ زوندرانگرام میں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال (رپورٹ:علاوالدین عرفی) گذشتہ روزضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے تریچ زوندرانگرام میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیا ۔جس میں تمام لائیں ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار وں ،عوامی نمائندے اورعوام الناس نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔عوامی نمائندوں نے علاقے کی پسماندگی اوردرپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کوآگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے علاقہ کے عوام کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کی حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے ۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے کھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔کھلی کچہری کامقصدعوام الناس کوانصاف فراہم کرناہے ۔تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب لوگ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل متعلقہ افسران کو پہنچاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button