98

حفیظ اللہ خان ورلڈاکنامک فورم ینگ گلوبل لیڈر2024نامزد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ورلڈاکنامک فورم نے 2024کے لئے ینگ گلوبل لیڈر خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے حفیظ اللہ خان کے نا م کااعلان کردیا۔حفیظ اللہ خان ممتازسماجی اثرتنظیم کے بانی اوریورپی اقتصادی سماجی کمیٹی برائے ڈیجیٹل مسابقت کے سرپرست ہیں۔وائی جی ایلزہرسال ہزاروں نامزدافرادمیں سے صرف 120نئے اراکین کاانتخاب کرتی ہے جوحکومتوں فارچیوں 500کمپنیوں کی قیادت کرتے ہیں اورمختلف شعبوں میں بہترکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہیں ۔حفیظ اللہ خان نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ نوجوانوں میں تکنیکی اختراعات کوآگے بڑھاتے ہوئے زیادہ پرامن اورمتنوع معاشرے میں حصہ ڈالنے کے لئے جدوجہدکریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ ینگ گلوبل لیڈرزپروگرام کے فروغ کے لئے کسی بھی قربانی سے درئع نہیں کریں گے۔حفیظ اللہ خان ابتدائی تعلیم چترال ٹاون سے حاصل کی ہے بعدمیں پشاوریونیورسٹی سے ماسٹرکیاہے اس وقت انگلینڈمیں مقیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں