100

اپرچترال،چارروزہ قاقلشٹ فیسٹول کاآغاز 2مئی سے ہوگا

اپر چترال (جمشیداحمدسے)تفصیلات کے مطابق جشن قاقلشٹ کمیٹی اراکین اور کنوینئرز کاایک اہم اجلاس زیر صدارت محمدحبیب خان جنرل سکرٹری جشن قاقلشٹ کمیٹی بونی میں منعقد ہوا جس میں کل 2مئی 2024 سے شروع ہونے والے قاقلشٹ فیسٹیول کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والے فٹبال کرکٹ اور ولی بال ٹیموں کے لئے افتتاحی میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،فٹبال ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہےاوردو گراونڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ کرکٹ کے لئے بھی دو گراؤنڈز دستیاب ہونگے ،افتتاحی تقریب ٹھیک صبح 8:30بجے شروع ہو گی اوربعد از تقریب افتتاحی کھیلوں کاباقاعدہ اغاز کیا جاۓ گا۔افتتاحی تقریب میں موڑکھو ،بیار تحصیل اور تورکھو سے عمائدین کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں