تازہ ترین

ریٹائرڈکرنل ڈاکٹرنویدکی  مائنز اینڈ منرلز کی ترقی میں کوششیں رنگ لے آئیں

چترال(نامہ نگار)چترال کے علاقے دروش میں واقع لاوی گول میں کاپر لیز کے اونر کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر نوید احمد  کی دعوت پر یورپ اور ساؤتھ امریکہ کے مشہور و معروف مائنز اینڈ منرلز اور جیولوجیکل ایکسپرٹ اور مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر معظم علی اپنی ٹیم کے ہمراہ لاوی گول، دروش میں تین روزہ سروے کریں گے۔ ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے مشہور سرمایہ کار اور منرلز کلیکشن ایکسپرٹ دلنواز خان بھی موجود ہوں گے۔

اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر نوید احمد  لاوی گول میں 10,000 (دس ہزار) درخت لگانے کے منصوبے کا اعلان بھی کریں گے اور جنگلات میں اضافے اور زمین کے کٹاؤ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ نیز لاوی گول میں دلنواز خان منرلز اور (ore) کلیکشن سنٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا جائے گا، جس کا سنگِ بنیاد ڈاکٹر معظم علی رکھیں گے۔ اس سنٹر میں پورے پاکستان کے منرلز اور (ore) کی کلیکشن جمع کی جائے گی۔ اس سنٹر میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ ان منرلز اور (ore) کا فزیکل مشاہدہ اور اسٹڈی کر سکیں گے۔ یہ سنٹر مائنز اینڈ منرلز سے وابستہ عوام الناس کی معلوماتِ عامہ کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر نوید احمد  آر پی (RP)  منرلز ٹیسٹ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کریں گے، جس کا سنگِ بنیاد ڈاکٹر معظم علی صاحب کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ اس سنٹر میں تمام منرلز کے آر پی (RP) ٹیسٹ اور ایکس آر ایف (XRF) ٹیسٹ کی سہولت پورے چترال کو میسر آئے گی۔

یہ وزٹ23دسمبر2025سے 30دسمبر2025تک ہوگا۔ اس جیولوجیکل سروے کے بعد ڈاکٹر معظم علی اور دلنواز خان چترال شہر کا دورہ بھی کریں گے۔ چترال میں اسد علی خان  اپنے رفقا کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر معظم علی کا قیام اسد علی خان کے دولت خانے میں ہوگا، جہاں وہ چترال کے مائنز اینڈ منرلز سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور مفت مشورے فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button