تازہ ترین
فداالکریم نے باضابطہ طور پر کالاش ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چترال (نامہ نگار)چارج سنبھالنے کے بعد، ڈائریکٹر جنرل فداالکریم نے کہا کہ وہ اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، موجودہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے، اور کالاش وادی کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر کالاش ثقافت کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ ترقیاتی اقدامات ثقافتی ورثے کے ساتھ ہم آہنگ ہونے چاہئیں تاکہ وادی کی منفرد ثقافت آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جدید ترقیاتی منصوبوں میں مقامی ضروریات اور ماحولیات کا خیال رکھیں گے، اور وادی کی ثقافتی اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کریں گے




