تازہ ترین
چترال : سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر

چترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
چترال (نمائندہ آئین) شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزماں کاکا خیل نے علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کی مشاورت سے ضلع چترال کے لیے سال 2026 (1447ھ) کے صدقہ فطر کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ ریٹس کے مطابق:
گندم (پونے 2 کلو): 240 روپے
جو/سری (ساڑھے 3 کلو): 525 روپے
کشمش (ساڑھے 3 کلو): 2800 روپے
پنیر (ساڑھے 3 کلو): 3500 روپے
کھجور (ساڑھے 3 کلو): 1575 روپے
مولانا خلیق الزمان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کیا کہ وہ اپنی مالی حیثیت اور استطاعت کے مطابق صدقہ فطر کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مستحقین بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔



