تازہ ترین

گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ہلال احمر کی ٹیم چترال پہنچ گئی، متاثرین آرندو میں امدادی سامان تقسیم

​چترال (بشیرحسین آزاد) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیئرمین ہلال احمر کے پی فرزند علی وزیر کی خصوصی ہدایات پر ہلال احمر پاکستان (خیبر پختونخوا برانچ) کی ٹیم نے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر حالیہ کشیدگی سے متاثرہ چترال کی تحصیل دروش کے علاقے آرندو کے متاثرین کی دادرسی کے لیے ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
​صوبائی سیکریٹری ہلال احمر عابد رحمان مروت نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے اسسٹنٹ کمشنر خلیل الرحمان کی موجودگی میں 300 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ تقسیم کیے گئے سامان میں
​اشیاء خوردونوش: چاول، دالیں، چینی، چائے اور کھجور۔
​دیگر ضروریات: مکمل کچن کٹس شامل ہیں۔
​اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز محمد اقبال، ضلعی سیکریٹری لوئر دیر محمد سلام اور ضلعی سیکریٹری چترال اعجاز الرحمان بھی موجود تھے۔
​​صوبائی سیکریٹری عابد رحمان مروت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرین کے کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ:
​”گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انسانی خدمت کے اس مشن میں چترال کے باسیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔”
​​ضلعی انتظامیہ اور متاثرین نے بروقت امداد پہنچانے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ہلال احمر کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button