تازہ ترین

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا اہم شخصیات کے متوقع دورہ کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن نے اہم شخصیات کے متوقع دورۂ لوئر چترال کے پیش نظر چترال ائیرپورٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات، داخلی و خارجی راستوں، ناکہ بندی، ڈیوٹی پوائنٹس اور پولیس جوانوں کی تعیناتی کا معائنہ کیا۔

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی تاکید کی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button