تازہ ترین

​قاری فیض اللہ چترالی عالمی ختمِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ روانہ

چترال/چترال کی معروف علمی، دینی، سماجی اور رفاہی شخصیت  قاری فیض اللہ چترالی آج صبح 41 ویں عالمی ختمِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے برمنگھم (برطانیہ) روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مفتی خالد سمیت دیگر جید علماء کرام پر مشتمل ایک وفد بھی سفر میں شریک ہے۔ یہ قافلہ بحرین کے راستے برمنگھم پہنچے گا۔

​قاری فیض اللہ چترالی کا شمار چترال کی ان ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے جو دینی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ ساتھ بے لوث خدمتِ خلق میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ آج ان کی نگرانی اور تعاون سے چترال کے مختلف علاقوں میں متعدد مساجد زیرِ تعمیر ہیں، جبکہ کئی مساجد کو چھت کی چادریں فراہم کیے جانے کے بعد ان کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

​دینی و تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی و رفاہی ميدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران قاری فیض اللہ چترالی نے کلکٹک، دروش، آیون اور اپر چترال کے دیگر شدید متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیاں سمیٹیں اور متاثرین کی بحالی کے لیے عملی قدم اٹھایا، جسے عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

​اہلِ چترال، علمی و سماجی حلقوں اور عوام الناس نے قاری فیض اللہ چترالی، مفتی خالد اور تمام رفقائے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ سفر آسان فرمائے، کانفرنس میں شرکت کو با برکت بنائے اور تمام علماء کرام کو صحتمند اور باحفاظت وطن واپس لائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button