نو تعینات ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی اپنے دفتر میں تھانہ سٹی چترال اور تھانہ کوغذی کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ

نو تعینات ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی اپنے دفتر میں تھانہ سٹی چترال اور تھانہ کوغذی کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ خصوصی میٹنگایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال احمد عیسیٰ نے اپنے دفتر میں تھانہ سٹی چترال اور تھانہ کوغذی کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن، ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی سب انسپکٹر اکبر عزیز، محرران اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال نے امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، زیرِ تفتیش مقدمات اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے منشیات فروشوں، منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لانے کی خصوصی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، گشت، ناکہ بندی اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے، اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، جبکہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے تاکہ لوئر چترال کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



