ایس۔پی۔ایلیٹ فورس لوئر چترال عتیق الرحمن اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش سجاد حسین کا سرحدی سکیورٹی پوائنٹس کا تفصیلی دورہ

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرحدی علاقوں میں مؤثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایس۔پی۔ایلیٹ فورس لوئر چترال عتیق الرحمن اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش سجاد حسین نے پولیس پوسٹ دمیل ، پولیس چیک پوسٹ گدیبار، کاوتی اور دراشوٹ کا تفصیلی دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی اور مجموعی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو SI فضل کریم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
دورے کے دوران افسران نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ رہیں ، مشکوک افراد ، گاڑیوں اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، آنے جانے والے افراد کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔





