303

گلستان کالونی میں اہلیان چترال کے لئے خصوصی بلاک چترال بلاک کے نام سے قائم

چترال (بشیر حسین آزاد )متاثرین سیلاب اور زلزلہ زدہ علاقوں کے مکینوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹو ں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا لیا گیا ہے ۔چترال بلاک میں اہلیان چترال کو انتہائی سستے ریٹ پر ہر سائز کے پلاٹ ماہوار اقساط پر دینے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جدید رہائشی سہولیات میسر ہونگیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چترال کے مقامی ہوٹل میں نوشہرہ مردان روڈ پرواقع مشہور و معروف رہائشی منصوبہ گلستان کالونی کے انتظامیہ کی طرف سے ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عمائدین علاقہ چترال کے ہر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بالخصوص محکمہ تعلیم ،صحت ،بینکاری ،تاجر برادری ،علماء کرام ،وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی ۔منعقدہ تقریب سے شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان ،گورنمنٹ کالج آف منجمنٹ سائنسز (کامرس )چترال کے پرنسپل صاحب الدین ،ممتاز سماجی شخصیت اور معروف کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے علاوہ گلستان کالونی نوشہرہ کے ایم ڈی سجاد خان نے بھی خطاب کیا۔پراجیکٹ ہذا کے ایڈمن آفیسر محمد شکیل خٹک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلستان کالونی میں اہلیان چترال کے لئے خصوصی بلاک چترال بلاک کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔جسمیں تمام جدید رہائشی سہولیات پانی،بجلی ،گیس ،ٹیلی فون ،جامع مسجد ،سولر انرجی سٹریٹ لائٹس ،نکاسی آب ،سکیورٹی سسٹم کے علاوہ کمرشل مارکیٹ کے لئے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔جسمیں اہلیان چترال بالخصوص سیلاب اور زلزلہ متاثرین کو خصوصی رعایتی قیمت اور ماہوار اقساط پر ہر سائز کے پلاٹ اور تیار گھرفراہم کیے جائیں گے ۔گلستان کالونی سے چند منٹوں کے فاصلے پر اعلیٰ تعلیمی و دینی علوم کے مراکز،خیبر پختونخوا کے درجہ اول ہسپتال اور میڈیکل کالج ،انڈسٹریل سٹیٹ ،سیر و تفریحی مقاقات کے علاوہ تجارتی مراکز پہلے سے قائم ہیں۔ تقریب میں سیکرٹری ٹو ہزہائنس مہتر آف چترال رشید احمد کو گلستان کالونی کا مجاز نمائندہ برائے ضلع چترال مقرر کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں