277

انجمن ترقی کہوار چترال کے زیراہتمام 7دسمبر2016ء کے اے ٹی آرحادثے میں جان بحق ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)انجمن ترقی کہوار چترال کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے تعاون سے 7دسمبر2016ء کے اے ٹی آرحادثے میں جان بحق ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی صالح نظام صالح اورصدرمحفل ممتازماہرتعلیم (ر)استادسعدرومی موردیرتھے نظامت کے فرائض سعادت حسین مخفی اورڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن ترقی کہوار چترال حسن بٖصری حسن نے انجام دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی صالح نظام صالح ،سعدرومی،نعمان ذین العابدین ،ضلعی صدرانجمن ترقی کہوار چترال شہزادہ تنویرالملک اوردیگرمقریرین نے شعراء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول میں بچوں کومیرانس کے مرثیہ نگاری کے حوالے سے پڑھاتے تھے آج چترال کے شعراء مرثیہ نگاری میں کمال کیاجن کی اَدبی ذوق وشوق کودیکھ کرانجمن ترقی کہوار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ چترال جیسے پسماندہ ضلع کے شعراء کوایک اہم پلٹ فارم مہیا کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اللہ تعالیٰ اُنہیں صبرعطاء فرمائے۔اس موقع پر تقریبا30شعراء نے شہداء کی یاد میں مرثیہ کلام پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں