27

یہ بارشوں کاپہلاسلسلہ ہے ،دوسراسلسلہ کب شروع ہوگا،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے سب کوحیران کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم مزید سردہوگیا ہے ،پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی ، لوگ گھروں میں محصور کر رہ گئے ، راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ،مری میں برفباری کے بعد سیاحوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ،ہوٹلوں کے باہرہاؤس فل کے بورڈ لگ گئے لیکن پھر بھی لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کے دیدار کیلئے امڈ آئی ،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بارشوں کاپہلا سلسلہ جاری ہے اوربارشوں کادوسراسلسلہ اگلے ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں جاری ہوگاجس میں بارشیں اوربرفباری موجودہ بارشوں اوربرفباری سے تین گنازیادہ ہونگی ۔ اسلام آباد ، قصور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کاہنہ ، کندیاں ، شجاع آباد ، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے خنکی بڑھا دی۔ کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس نے خنکی بڑھا دی ۔ شہر میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی نظر آ نے لگی ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولا کوٹ ، نیلم ، حویلی اور لیپہ میں برفباری ہوئی جس سے پہاڑوں نے ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی۔ پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا پہلا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گاجبکہ دوسراسلسلہ اگلے ماہ فروری میں شروع ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں