19

گردے کے مرض میں مبتلا اکلوتے بیٹے کے علاج کے لئے مجبور والد نے مخیر حضرات سے اپیل کی

بونی(سرفراز شاہد) بونی سے تعلق رکھنے والے ا میر وزیر نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ گردے کے مرض کا شکار انکے اکلوتے بیٹے کے علاج میں مخیر حضرات مدد دیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ا میر وزیر نے بتایا کہ دوسال قبل انکے 14سالہ اکلوتے بیٹے کے گردے اچانک ناکارہ ہوگئے اور انہوں نے لاہور اور پشاور میں اپنے بیٹے کا علاج کروایااور اب ہر روز ڈائیلسز کروانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکلوتے بیٹے کے علاج کیلئے انکے اپنے زندگی بھر کی جمع پونجی ، زمین اور مکان بھی بیچ ڈالے اور اب حالت یہ ہے کہ بیٹے کو ہسپتال لیجانے کے لئے کرائے کے پیسے دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کے علاج کے لئے ڈاکٹروں نے گردوں کے پیوند کاری کا مشورہ دیا ہے جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ اکلوتے بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے انکے ساتھ مدد کی جائے۔ امیر نواز کیساتھ ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ امیروزیر: 03409850360 یا شریف 03335057998 (پشاور) یا سلطان بونی گول 0943470723

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں