221

چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے،کے لاشین نکالی گئی اورچارافراد کوزخمی حالات میں نکالاگیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں شدید برف باری شیرشال کریم آباد میں برف کے تودے گرنے سے 25سے زائدگھربرفانی تودے تلے دب گئے ۔ جس کے نتیجے میں 13افرادلاپتہ ہوچکے تھے جس میں سے 9کے لاشین نکالی گئی اورچارافراد کوزخمی حالات میں نکالاگیا۔تفصلات کے مطاق چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، چترال کے علاقے شیر شال میں تودہ گرنے سے 13افراد برف تلے دب گئے۔جن میں نوافرادکے لاشیں اورچارافرادکوزخمی حالات میں نکالاگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کاآغاز کر دیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کی اطلاع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو امدادی کاموں میں حصہ لینے اور متاثرہ افراد کو خوراک ، رہائش اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔مرنے والوں میں شبیرخان،زوجہ حسین خان،احمدخان ولدنظارخان،بی بی حواولدنظارخان،زوجہ نظارخان،زوجہ دیدارخان اوران کے تین بچے شامل ہیں،زخمیوں میں خوش نظارخان ولدشبیرخان،زوجہ سیدول،دیدارخان ولداخلاص خان اورسہراب خان ولددیدارخان شامل ہے۔اس موقع پر تحصیل ممبریوسی کریم آباد سید محمدعلی شاہ نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ رات 12پیش آیامقامی لوگوں نے تین بجے امدادی کارروائیاں شروع کی لاشیں  نکلنے بعدزیادہ برف باری کی وجہ سے قبرکشائی میں شدیدمشکلات کاسامناہے انہوں نے مزید کہاکہ ڈی ایچ او کوباربار درخواست کے باوجود علاقے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکرتعینات نہ کرنے کی وجہ سے خواتین کوطبی امداد دینے میں بہت مشکلات پیش آئے ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹراسراراللہ نے جواب میں کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرنیشنل پروگرام کے پالیسی کے تحت بھرتی کیاجائے گا کریم آباد میں ایک ڈسپنسری ہے جہاں ہمارے اسٹاف امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ اورچترال پولیس بھی پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں