194

چترال میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے 725میلین روپے کی خطیر رقم استعمال کی جارہی ہے،رکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ

چترال ( نمائندہ اُمت) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کریم آباد یونین کونسل کے گاؤں شیر شال میں برفانی تودے کے متاثریں کی ریلیف اور بحالی کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل سے ملاقات کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے طویل دورانیے کے حالیہ برفباری سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو کے سیکرٹری اور چیف انجینئر (نارتھ) سے بھی ملاقات کرکے صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس سال شدید موسمی حالات کی وجہ سے چترال کی سڑکیں آفات کی زد میں ہیں اور یارخون، لاسپور، تورکھو، تریچ اور اویر میں اکثر مقامات پر 70فٹ سے ذیادہ برفانی تودے سڑک کو بند کئے ہوئے ہیں جس کے لئے غیر معمولی پیمانے پر کام کیا جائے۔ دریں اثناء پیر کے روز سید سردار حسین شاہ کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے فلور پر ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیر صحت شاہرام ترکئی نے کہاکہ چترال میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے 725میلین روپے کی خطیر رقم استعمال کی جارہی ہے جبکہ دو دہائی سال پہلے پیپلز ورکس پروگرام کے تحت تعمیر شدہ ڈسپنسریوں میں اسٹاف بھی اس حکومت نے تعینات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں