189

شاندار کارکردگی؛ بنک اسلامی نے دیر بالا میں بھی اپنے برانچ کا افتتاح کیا؛ ملاکنڈ ڈویژن میں برانچز کی تعداد چھ ہو گئی

 دیر(نامہ نگار) بنکنگ کے شعبے میں ترقی کے منازل طے کرنے کا اپنا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بنک اسلامی نے ملاکنڈ ڈویژن کے ایک اور ضلع میں اپنے برانچ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق بنک اسلامی نے بنکنگ کے شعبے میں اپنے خدمات کی بدولت بڑی تعداد میں صارفین کو اپنی طرف کھینچنے اور انکے اعتماد کو بڑھا دیا ہے جسکی وجہ سے بنک روز بروز ترقی کی منزل طے کر رہی ہے۔ بنک اسلامی نے ترقی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گذشتہ دنوں ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا میں ایک اور برانچ کا افتتاح کیا۔ ملاکنڈ حب میں ایک اور برانچ کا کامیاب اضافہ بنک کے حب منیجر حاجی انعام اللہ کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ کوشش کا ثمر ہے۔ بنک اسلامی کے ایریا منیجر مبشر حسن، حب منیجر حاجی انعام اللہ اور تیمرگرہ برانچ کے منیجر نور واحد نے دیر بالا برانچ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیں۔ بنک اسلامی کے حب منیجر حاجی انعام اللہ نے بنک کے سروسز کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیر بالا میں نئے برانچ کے افتتاح کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں بنک اسلامی کے شاخوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جبکہ سال رواں کے دوران مزید شاخیں قائم کی جارہی ہیں۔ بنک اسلامی اپنے برانچوں کے ذریعے صارفین کو ہر قسم کی خدمات فراہم کریگی جن میں اسلامک آٹو اجارہ، اسلامک کمرشل اجارہ اور مسکان ہاؤسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنک اسلامی پر صارفین کا اعتماد روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو کہ ہمارے لئے حوصلہ افزا امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں