207

ا لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قانون بلا امتیاز تمام سیاسی جماعتوں پر لاگو ہے، الیکشن کمیشن نے دوٹوک بتادیا، پی ٹی آئی کو چکوال کے ضمنی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا، قانون پر عملدرآمد تک تحریک انصاف کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک، بائیو میٹرک مشین کے استعمال سے متعلق اب تک کوئی قانونسازی نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف 23 مارچ تک جماعتی انتخابات کرانے کی پابند تھی تاہم انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کے باعث پی ٹی آئی چکوال کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل نہیں رہی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 320 ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرلی گئی، ابہام پر 78 ارکان کو نوٹس جاری کئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ خواجہ سعد رفیق اورعابد شیر علی سمیت 5 اہم شخصیات کو طلب کیا گیا۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی مکمل معاونت کی گئی، الیکٹرانک، بائیو میٹرک مشین کے استعمال کیلئے اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، عام انتخابات کیلئے 3 لاکھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہونگیں۔———————————————ریحام خان نے تما م سیا سی جما عتو ں کو خواتین بارے ایسی بات کہہ دی کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے اسلام آباد ریحام خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعتیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا وہ خواتین جوان کے جلسوں کی رونق بنتی ہیں آپ نے کبھی انہیں سٹیج پر بیٹھے دیکھا؟ پی ٹی آئی نے ریحام خان کے اس بیان کو براہ راست پارٹی پر حملہ ٹھہرادیا۔ خواتین سمیت کئی افراد کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے یہ بیان حقائق کے برعکس ہے۔ پی ٹی آئی کی رکن نازبلوچ نے ریحام خان کے بیان کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا ریحام بی بی، پی ٹی آئی کی تمام خواتین کارکنان عزت دار ہیں اور انہیں آپ کی طرف سے کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں