231

دنیاکے بلندترین پولوگراؤنڈشندورکوسی پیک میں شامل کرنے کافیصلہ

پشاور: دنیاکے بلندترین پولوگراؤنڈشندورکوسی پیک میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا،منصوبے پرایک ارب بیس کروڑروپے لاگت آئے گی،جبکہ حکومت خیبرپختونخواہ کوسالانہ 38کروڑروپے آمدن ہوگی.میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ نے دنیاکے بلندترین پولوگراؤنڈشندورکوسی پیک میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا.جس کے تحت شندورمیں پولوگراؤنڈکوجدید سہولتوں سے آراستہ ایڈونچرکلب بنایاجائے گا.اسی طرح اس منصوبے میں گالف کلب،گھڑسواری گراؤنڈ،ہوٹل، جبکہ گرم چشمہ میں عالمی معیارکے ریسٹورانٹ بنانابھی شامل ہیں. منصوبے سے حکومت کوسالانہ 38کروڑروپے کی آمدن ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں