231

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ریحام خان

مردان،رستم(نامہ نگار )معروف صحافی،اینکر،سماجی شخصیت اورسماجی تنظیم ماشوم کی چئیرمین پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کیلئےتعلیم ہی پہلازینہ ہوتا ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز ہی تعلیمی ترقی میں مضمرہے جوچاند کو مسخرکرنے کے بعد ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے کوششیں کررہے ہیں مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیمی ترقی پروہ توجہ نہیں دی گئی جودینی چاہئے تھی جس کیوجہ سے وطن عزیزمیں تعلیم کی صورتحال ابتری کاشکار ہے تعلیمی زوال میں حکمران اورہمارے مقامی نمائندے برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں فیض الاسلام سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ذلان کمیونیکیشنز کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر اشرف علی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر علاقہ سدھوم سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین تعلیم،ہیلتھ پروفیشنلز،علماء کرام،صحافیوںکے علاوہ ہرمکتبہ فکرکے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریحام خان نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم یافتہ نوجوان کلیدی کردار اداکرتے ہیںطلباء کی تعلیم کیساتھ ساتھ انکی بہتر تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے اساتذہ بچوں کی تعلیم کیساتھ انکی اخلاقی تربیت پربھی توجہ دیں تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم وتربیت کے ہتھیارسے لیس ہوکرمعاشرے کے بہترین افراد بن سکیں اور ملک وقوم کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکردار بھی ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ فیض الاسلام سکول ایک صدی سے زائد عرصہ سے علاقہ کے غریب عوام کیلئے تعلیم کے حصول کاایک بہترین ادارہ ہےجومفت تعلیم کیساتھ ساتھ غریب طلباء کے دیگرمسائل اوراخلاقی تربیت پربھی توجہ دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ ذلان کمیونیکیشنزاورڈاکٹراشرف علی کی کوششوں سے ادارے کی تعمیرنوکے بعداب ادارے کی کارکردگی مزیدبہتر ہوگی اورعلاقے کے غریب عوام کیلئے مزیدسہولیات دستیاب ہونگی۔سدھوم رستم کے غریب عوام کیلئے سستے اورمعیاری تعلیم کے حصول کیلئے فیض الاسلام سکول کی بنیاد 1915ء میں رکھی گئی تھی اورموجودہ حالات میں ادارے کی تعمیرومرمت اور جدیدسہولیات کی فراہمی کی ضرورت تھی جس کیلئے ڈاکٹر اشرف علی کی کوششیں قابل تعریف ہیں جس کی بدولت ذلان کمیونیکیشنزاور جاپانی حکومت کت اشتراک سے ادارے کی تعمیرنومکمل کی گئی اور ادارے میں جدیدسہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنادی گئی ہے۔اس موقع پر ذلان کمیونیکیشنزکے چیف ایگزیکٹو معروف صحافی،تجزیہ کار اور سماجی شخصیت ڈاکٹراشرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورحاضر میں تعلیم کی اہمیت سے انکارممکن نہیں تعلیم یافتہ قومیں دنیا کے دیگراقوام پرحکمرانی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سدھوم کے غریب عوام کیلئے مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت کی فراہمی خواہش تھی جوآج پوری ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ادارے میں نصابی تعلیم کیساتھ ساتھ کمپیوٹرکی تعلیم بھی دی جائیگی جس سے علاقہ کے غریب عوام کے بچے دورجدیدکے تقاضوں کےمطابق تعلیم حاصل کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں