196

بڑے کرنسی نوٹ بند۔۔۔ وزیرخزانہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بڑے کرنسی کے نوٹوں کو بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس سال کے دوران مارکیٹ میں 80ہزار سے زائد مالیت کا بانڈ لائیں گے۔ پاکستان آئندہ 12سالوں میں جی 20ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ ملکی گروتھ کو7فیصد سے زائد کی شرح پر لے جائیں گے۔ گزشتہ2حکومتیں ڈرپوک تھیںجنہوں نے شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں کیا اگر آپریشن ہو جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔ موجودہ حکومت نے آپریشن کرنے کا جرات مندانہ اقدام اٹھایا اسی وجہ سے ملک میں امن اور خوشحالی آئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں تماشہ لگایا ہوا ہے ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ موجودہ بجٹ میں آئندہ5سال کا پلان دیا ہے۔ تمام جماعتوں کو اکانومی کے ایجنڈہ پر اکٹھے ہونا چاہیئے جمعرات کو اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا۔ عالمی ادارے پاکستان کو قرض دینے کو تیار نہیں تھے ہماری حکومت نے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے معیشت کی بحالی پر اقدامات ئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 12اصلاحات پر لوگوں کو موجودہ حکومت نے پورا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سوا سال کے دوران80ہزار کے یا اس سے زائد کا بونڈ جاری کریں گے۔ بڑے کرنسی کے نوٹوں کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان آئندہ 12سالوں میں جی20ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا اس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گی۔ بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان اور زراعت کے حوالے سے پیکج جاری رہے گا۔ جولائی میں اگر ایکسپورٹر 10فیصد سے زائد برآمدات کریں گے تو ان کو ڈیوٹی ڈرا بیک دیئے جائیں گے جبکہ اگست ے دوران تمام ریفنڈ ادا کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ2حکومتوں نے شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ کر کے غلطی کی۔موجودہ حکومت کے بے باک فیصلے کے بعد شمالی وزیر ستان میں آپریشن شروع کیا گیا اور اسکے اچھے نتائج بر آمد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں تماشا لگایا ہوا ہے انکی باتوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں