271

گلگت بلتستان پولیس نے سی پیک روٹ کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تیار

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) گلگت بلتستان پولیس نے سی پیک روٹ کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کرنیکا فیصلہ کر لیا ، محکمہ پولیس ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں سی پیک روٹ کو درپیش بعض سیکورٹٰ خطرات کے پیش نظر اس روٹ کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ پولیس نے خصوصی پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے اہم حساس مقامات کی نشاندہی اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے پلان ترتیب دیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک روٹ کو محفوظ بنانے ی سختی سے ہدایات دئے ہیں کہ جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پولیس نے شاہراہ قراقرم سمیت دیگر علاقوں میں سی پیک سیکورٹی گاڑیاں تشکیل دی ہیں جو عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں