274

بہت جلد اسیران کی رہائی عمل میں آئیگی اور عنقریب یہ افراد اپنے اپنے گھرو ں میں ہونگے۔مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ )اسیران ختم نبوت ﷺ چترال کی رہائی کا فیصلہ۔سینئیر منسٹر عنایت اللہ خان کی قیادت میں وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملا قات۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کر دیں۔اھالیان چترال کی طرف سے وزیر اعلیٰ،سینئر وزیر،وزیر خزانہ،ھوم سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کا شکریہ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما صدر جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسیران ختم نبوت ﷺچترال کی رہائی کے سلسلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں وزیر خزانہ مظفر سید، عبدالحق اور میں شامل تھے۔وزیر اعلیٰ سے 21 اپریل 2017 ء کے واقعہ میں جس میں ایک بد بخت، ملعون رشید نے نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ فطری ردعمل کے طور پر چترال کے غیرت مند مسلمانوں نے احتجاج اور تھانے پر پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس نے20 افراد کو گھروں اور بازاروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جن پر 6-7ATA ، دفعہ 324 اور دیگر درجنوں دفعات لگا کر چترال سے ڈی آئی خان جیل اور پھر چترال جیل میں رکھا گیا اور ہنوز جیل میں ہیں کی رہائی وفد کا واحد ایجنڈا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کا موقف سننے کے بعد اصولی طور اتفاق کر لیا کہ ان اسیران ختم نبوتﷺ کو فوری رہائی ملنی چاہیے۔ چنانچہ آئی جی خیبر پختونخوا سے فون پر رابطہ کر کے ان قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔انشاء اللہ بہت جلد ان اسیران کی رہائی عمل میں آئیگی اور عنقریب یہ افراد اپنے اپنے گھروں میں ہونگے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ، وزیر خزانہ مظفر سید، ھوم سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا کا اپنی اور اہلیان چترال کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس اعلان سے پورے چترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر ہم صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نبوت کے جھوٹے دعویدار ملعون رشید کے کیس کا فوری ٹرائل شروع کیا جائے۔ تاکہ اس کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا مل سکے۔ چونکہ یہ شخص نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے مرتدہوچکا ہے۔لہٰذا اس کو شریعت کے مطابق سزا دی جائے اور عدالتی کاروائی سے قوم کو آگاہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں