183

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 5 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی:بر صغیر میں اپنی فن گائیکی سے لاکھوں پرستاروں کو مسحور کرنے والے عظیم گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کو بچھڑے 5 سال گزرچکے ہیں۔ دنیائے سنگیت کا روشن اور درخشاں ستارہ مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجستان میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کے رموز والد اور چچا سے سیکھے۔ 1952 ء میں فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی اصل پہچان تو غزل گائیکی تھی، لیکن منفرد اور مسحور کن آواز کے مالک مہدی حسن کی شہرت جلد ہی فلم نگری تک بھی پہنچ گئی۔یوں فلمی ریکارڈز کے مطابق مہدی حسن نے 440 فلموں کے 650 سے زائد گیت گائے۔ ان کے اردو، پنجابی، سندھی اور بنگالی زبان میں گائے جانے والے گیت بے حد مقبول ہوئے۔ موسیقی کے اس ستارے نے دنیا پر میں اپنی آواز کا جادو جگایا، اور ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی اعزازت بھی حاصل کیے۔ 13 جون 2012 ء کو سنگیت کا یہ ستارہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں