200

ناموس رسالت کے خوش نصیب اسیروں کو رہائی مبارک ہو۔جی یو آئی چترال

چترال(بشیر حسین آزاد) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے ضلعی نظم کے اہم رہنماؤں کا اجلاس سینئر نائب امیر مولنا قاری وزیر احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جسمیں چترال کی تاریخ کے سیاہ ترین واقعہ توہین رسالت پر گہرے رنج وغم کے اظہار کے ساتھ ناموس رسالت کے خوش نصیب اسیروں کی رہائی پر دل کی گہرائیوں سے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا گیا اور چترال کے تاریخ کے ان مبارک خوش قسمت اسیروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور اس عہد کو دہرایا گیا کہ اللہ جل شانہ کی ایک مستحکم صفت ہے کہ جب گلشن اسلام کی ابیاری کیلئے قربانی کی ضرورت پڑی تواللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ایک مبارک جماعت کو اس کے مذمت کے لئے قبول کیانہ صرف یہ اسیران بلاشبہ پوری زندگی اپنے اس قابل فخر اسیری پر ناز کرسکتے ہیں بلکہ چترال کا ہر درد مند مسلمان باسی ان کے اس خوش نصیبی پر ناز کرتا رہیگا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اسیران ملک وملت کے لئے اصل سرمایہ اور متاع ہیں اللہ ان کے جمہود مساعی قربانی کو اپنی درگاہ میں قبول فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں