236

ورنر ہائوس کے بجٹ میں 34 لاکھ روپے کمی کی گئی، رانی عتیقہ

گلگت( چیف رپورٹر) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ گورنر صوبے کا آئینی سربراہ ہے ان کی بجٹ میں کمی نہیں ہونی چاہیے اگر کمی ہونی ہے تو اس کو دور کیاجائے گا ،انہوں نے بدھ کے روز رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہائوس کے بجٹ میں کمی نہیں ہونی چاہیے گورنر آئینی سربراہ ہوتا اگر کمی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیاجائے گا ،انہوں نے کہا کہ اعزازیہ ان محکموں کے ملازمین کودیاگیا ہے جو بجٹ کی تیاری میں معاونت کرتے ہیں گورنر ہائوس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی تھی قبل ازیں بحث میں حصہ لیتے ہوئے رانی عتیقہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں گورنر ہائوس کے بجٹ میں 34لاکھ روپے کم ہوا ہے کیا یہ فیصلہ سیکرٹری فنانس کا ہے یا صوبائی حکومت کا اس میں مشورہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں اسمبلی سیکرٹریٹ ،وزیر اعلیٰ ہاوس اور اسمبلی کے ملازمین کا اعزازیہ دیاگیا مگر گورنر ہائوس کے سٹاف کو نظرانداز کیاگیا اس کا ازالہ کیاجائے کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہاکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات بڑھادئیے گئے ہیں اور گورنر سیکرٹریٹ کے اخراجات کم کئے گئے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے حاجی رضوان نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گورنر سیکرٹریٹ اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے بجٹ کا مکمل حساب اور وضاحت ہونا چاہیے بغیر وضاحت یہ بجٹ پر بوجھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں