250

صوبائی مردم شماری کے نتائج آئندہ ماہ کے آخر تک جاری کیے جائیں گے۔ چیف کمشنر شماریات

اسلام آباد میں آج وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس کوچیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے بتایا کہ صوبائی مردم شماری کے نتائج آئندہ ماہ کے آخر تک جاری کیے جائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں صوبوں کے 151 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں مردم شماری ہوئی جس  کے پہلے مرحلے کا اختتام 15 اپریل جبکہ دوسرا مرحلہ 25 مئی کو مکمل ہوا۔اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ مردم شماری کا پورا عمل مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری 1998 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرائی تھی اور اب تقریباً دو عشروں کے بعد چھٹی مردم شماری بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کرا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں