216

خود کشی کرنیوالی خاتون کو بچانے کیلئے جان داؤ پر لگانے والے کانسٹیبل کو ایوراڈ دینے کا مطالبہ

گلگت /پولیس کانسٹیبل سجاد احمد نے محکمہ پولیس کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ گزشتہ روز دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنیوالے خاتون کو دریا سے نکالنے پر سجاد احمد کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے نوجوانان گلگت جن میں نزاکت احمد ، محمد عمر ، سلمان ، سلیم رضا ، رحیم اللہ ، ریاضت حسین و دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے روز چنارباغ پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنیوالی خاتون کو دریا کے خطرناک موجوں سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دریا سے نکالنے پر ائیر پورٹ تھانہ کے پولیس کانسٹیبل سجاد احمد نے محکمہ پولیس کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ نوجوانان گلگت پولیس کانسٹیبل کے جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ، آئی جی پی جی بی صابر احمد اور ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے روز خاتون کو دریا کے خطرناک موجوں سے نکالنے پر پولیس کانسٹیبل ائیر پورٹ تھانہ سجاد احمد کو سول ایوارڈ ، پروموشن سمیت نقد انعامات سے نوازا جائے تاکہ پولیس جوانوں کے حوصلہ افزائی سے محکمہ پولیس کی فعالیت کیلئے نوجوان اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں