224

پی ٹی آئی واے دوسروں کے کاموں پرتختیان لگاکرلوگوں کوبے قوب بنانے کوشش کررہے ہیں/ایم پی اے سلیم خان

چترال(پریلز)کیارکریم آبادمیں ایک کروڑ55لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹرسپلائی اسیکم کاافتتاح کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک و ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ واٹرسپلائی اسیکم کیارکی منظوری میں اپنے صوابدیدی فنڈسے کروایاہے جوکہ گذشتہ سال کیارکے عوام کے مشترکہ مطالبے پرمیں نے منظورکیاتھامگرمجھے افسوس ہوتاہے کہ ممبرڈسٹرکٹ کونسل اویر عبدالطیف کس حیثیت سے میرے اسیکم کاافتتاح کررہاہے حالانکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ان کاصوبدیدی فنڈسال کا20لاکھ روپے ہے جوکہ یوسی اویرکے علاوہ کہیں اورنہیں لگاسکتاہے پی ٹی آئی والے خالی تختیاں لگاکرکریم آبادکے عوام کوبے قوف نہیں بناسکتاہے آج کل میڈیاکادورہے اورعوام باشعورہوگئے ہیں تبدیلی کانعرہ لگانے والے آخرکارچترال میں کونسی تبدیلی لیکرآئے ہیں ان کے وزیراعلیٰ اورعمران خان جب چترال آئے تھے تب بھی وہ چترال کوکوئی نیاترقیاتی پیکج دینے کے بجائے میرے دورحکومت کے منظورشدہ اسکیموں پرتختیاں لگاکرچلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپناحق صوبائی حکومت سے چھین کرلیتاہوں اورترقیاتی کاموں کوضرورت کے بنیاد پر پورے حلقے میں کررہاہوں ۔یوسی کریم آبادمیں اس وقت مختلف ترقیاتی کاموں پر12کروڑروپے کی لاگت کاکام چل رہے ہیں اورانشااللہ تعالیٰ مزیدترقیاتی منصوبوں کاآغاکرکے علاقے کی پسماندگی کودورکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں